23 ستمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ دشمن ایران کی مسلح افواج کی نئي روشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ابنا: جنرل محمد علی جعفری نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں ایران کی مسلح افواج بالخصوص سپاہ پاسداران کے نئے نئے جنگي طریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران ممکنہ جنگ کی صورت میں گوریلا جنگي ٹینیکوں سے استفادہ کرےگي ۔سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے خلیج فارس میں مختلف ملکوں کے ہمراہ امریکہ کی فوجی مشقوں کے بارے میں کہا کہ سمندر میں بارودی سرنگوں کی جمع آوری کی فوجی مشقیں ایران کی آمادگي کے مقابل ایک طرح کا دفاعی اقدام محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے سنیچر کو بھی کہا تھا کہ ایرانی مسلح افواج کی آمادگي اور ان توانائيوں کے پیش نظر اگر صہیونی ریاست نے کوئي حماقت کی تو ایران پر حملے کا نقطہ آغاز اس کے زوال کا نقطہ آخرہوگا۔

.....

/169